ETV Bharat / state

کشمیری آرٹسٹ مدثر گل کی گرفتاری پر حریت کانفرنس کی مذمت

author img

By

Published : May 16, 2021, 8:27 PM IST

بیان میں آرٹسٹ مدثر گل سمیت اس حوالے سے درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں وہاں کے پشتینی باشندوں کا جس طرح اسرائیل قتل عام کر رہا ہے حریت کانفرنس اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Hurriyat
حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پادشاہی باغ سرینگر کے رہنے والے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل کو گرفتار کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسے انتہائی افسوسناک کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہب، انصاف پسند اور پر امن اقوام کی طرح کشمیری آرٹسٹ اور یہاں کے عوام جو خود بھی طویل عرصے سے ظلم و جبر کی زندگی گزارنے پر مجبور کئے گئے ہیں، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ محض یکہجتی اور ہمددری کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ حکام عدل و انصاف اور انسانی قدروں اور حقوق بشر کی تمام حدوں کو پار کر کے افسوسناک طرز عمل اختیار کر رہے ہیں۔

بیان میں آرٹسٹ مدثر گل سمیت اس حوالے سے درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں وہاں کے پشتینی باشندوں کا جس طرح اسرائیل قتل عام اور نسل کشی میں مصروف ہے۔ حریت کانفرنس اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہ صرف مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ حق و انصاف پر مبنی ان کے تاریخی موقف کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر نے سیاحت کی کمر توڑ دی

بیان میں مرحوم اشرف صحرائی کے گزشتہ شام دو فززندوں کی ان کی رہائش گاہ سرینگر سے گرفتاری پر بھی فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پادشاہی باغ سرینگر کے رہنے والے آرٹسٹ مدثر گل نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی کارروائی کے خلاف گرافیتی بنائی تھی جس میں خاتون کا دکھایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.