ETV Bharat / state

Meeting on J&K Current Situation دہلی میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر اہم میٹنگ - مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا کی صدارت میں دہلی میں ایک ایم میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی تازہ صورتحال اور عسکریت پسندی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ High Level Meeting on Jammu and Kashmir Situation

Meeting on J&K Current Situation
جموں و کشمیر کی صورتحال پر اہم میٹنگ
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Dec 4, 2022, 12:18 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں سکیورٹی و تعمیراتی امور پر مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ چھ دسمبر کو دہلی میں ایک ہم میٹنگ منعقد کر رہے ہیں۔ اجے کمار بھلہ کی صدارت میں ہو رہی اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی راشمی رنجن سوین سمیت دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔ Home Secretary Ajay Kumar Bhalla

اس اہم میٹنگ میں جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ میٹنگ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نومبر میں وادی کے دورے کے بعد منعقد کی جارہی ہے جب کہ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی گزشتہ ہفتے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور وادی کے امور و حالات کا خاکہ پیش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں سکیورٹی کی تازہ صورتحال جس میں اقلیتی آبادی کا تحفظ، ٹارگٹ کِلنگ، سرحد سے ڈرون کے ذریعے منشیات و ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ملیٹنسی کی تازہ صورتحال پر گفت و شنید ہوگی۔

Last Updated : Dec 4, 2022, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.