ETV Bharat / state

MHA meeting On JK جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر دہلی میں میٹنگ منعقد

مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منگل کے روز دہلی میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں مرکزی ایجنسیوں کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں موجودہ امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔MHA meeting On JK

جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر دہلی میں میٹنگ منعقد
home-ministry-meeting-on-jammu-kashmir-law-and-order-situation
author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:03 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا نے کیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کریں۔MHA meeting takes stock of prevailing law and order situation in J&K

واضح رہے کہ یہ میٹنگ اس وقت منعقد ہوئی جب کلعدم تنظیم لشکر طیبہ کی شاخ مزاحمتی فورس (TRF) کی جانب سے وادی میں کشمیری پنڈت ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھی۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا، "میٹنگ میں جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"

معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں TRF کی طرف سے کشمیری پنڈت ملازمین کو جاری کردہ دھمکی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق، ٹی آر ایف نے 56 کشمیری پنڈت ملازمین کی فہرست جاری کی، جو کالعدم تنظیم کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on Kashmiri Pandits بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، محبوبہ مفتی

اگرچہ جموں و کشمیر پولیس کا سی آئی ڈی اور سائبر ونگ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن کشمیری پنڈتوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں محفوظ مقامات پر دوبارہ آباد کیا جائے۔ میٹنگ میں لائن آف کنٹرول پر بار بار ڈرون کی روک تھام کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔

میٹنگ میں مرکزی ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ را کے سربراہ سمنت گوئل، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ تپن ڈیکا، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل سوجوئے لال تھاوسن اور ایم ایچ اے کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.