ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوم گاڈ یونین کے چیئرپرسن کملہ شرما نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک نعرہ دیا جاتا ہے کہ ''ایک پردھان،ایک ودھان، ایک سمادھان'' لیکن زمینی سطح پر اس نعرہ کو عمل میں لایا نہیں جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈ نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جاتی ہے، خاص کر جموں و کشمیر کے ان نوجوانوں کے ساتھ جو اپنے پچھلے کئی سالوں سے انتظامیہ کا ساتھ دیتے آرہے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
ہوم گاڈ کے نوجوانوں کی تنخواہ تقریباً 4300 کے آس پاس ہے۔ نوجوان مختلف محکموں کے اندر اپنے فرائض دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارے نوجوان 2700 کی اجرت پر کام کررہے ہیں جو سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔ اس اجرت سے ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔