ETV Bharat / state

Hollywood Film Oppenheimer سرینگر کے ملٹی پلیکس سنیما گھر میں ہاؤس فل

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 8:26 PM IST

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی فلم 'اوپن ہائیمر' نے بھارت میں باکس آفس پر زبردست شروعات کی۔بھارت میں فلم کی ابتدائی کمائی نے ٹام کروز کی فلم "مشن: امپاسبل - ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون" کی پہلے دن کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا. فلم نے پہلے دن بھارت میں 13.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

hollywood-film-oppenheimer-house-full-at-srinagars-multiplex-cinema-all-tickets-sold-for-next-few-days
سرینگر کے ملٹی پلیکس سنیما گھر میں ہاؤس فل

سرینگر: ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم 'اوپن ہائیمر' کی کشمیر میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سرینگر کے واحد ملٹی پلیکس سنیما گھر میں اگلے چند روز کے لئے تمام ٹکٹیں بیچ دی گئیں ہیں۔اس ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم کو شاہ رخ خان کی 'پٹھان' کے بعد کشمیر میں ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

وکاس دھر جو ’ان وکس‘ کے ساتھ کشمیر کا واحد سنیما چلا رہے ہیں، نے کہا کہ اوپن ہیمر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر میں ہالی ووڈ کی کوئی فلم ہاوس فل چل رہی ہے۔ان کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ہمارے سنیما میں بہت اچھا کام کیا اور آج ہم حیران ہیں کہ ہالی ووڈ فلم اتنی بڑی تعداد میں کشمیر میں فلم دیکھنے والوں کو اپنی اور متوجہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "فلم کی ریلیز سے قبل ہی یہاں پر سبھی ٹکٹیں بک ہو چکی تھی اور اتوار کے روز بھی ہاؤس فل رہے گا‘‘۔وکاس دھر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان ہالی ووڈ فلموں کو بھی ترجیح دے رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔بتادیں کہ سرینگر کے شیو پورہ میں ملٹی پلیکس کو 33 برس بعد پچھلے سال دوبارہ کھولا گیا تھا۔

سال 1989 میں جب کشمیر میں عسکریت شروع ہوئی تو ایک غیر معروف جنگجو تنظیم "اللہ ٹائیگرز" نے وادی میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی اور سرینگر میں نو سنیما گھروں سمیت تمام 13 سینما گھروں نے فلموں کی نمائش روک دی۔سال 1999 میں، جموں و کشمیر حکومت نے تھیٹر مالکان کو سینما گھر دوبارہ کھولنے کے لیے پیکیج کی پیشکش کی۔ ان میں سے تین – براڈوے، ریگل اور نیلم دوبارہ کھل گئے۔بعد ازاں گرنیڈ حملے کے بعد سرینگر میں تین بڑے سنیما گھروں کو بھی بند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Return of Cinema in Kashmir کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے نئے سینما کا کیا افتتاح

موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں سینما گھر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کشمیر کے کئی اضلاع میں پہلے ہی سنیما گھر کھولے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شمالی کشمیر کے بارہ مولہ اور ہندواڑہ قصبوں میں سو نشستوں والے سنیما ہالوں کا افتتاح کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.