اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی منائی گئی۔ اننت ناگ اشاجی پورہ کے ہیون سنیما میں موجود سی آر پی ایف 40 بٹالین سے وابستہ جوانوں نے ہولی دھوم دھام سے منایا Holi Celebrated Anantnag۔
اس موقع پر 40 بٹالین ہیڈ کوارٹر کو پہلے ہی اچھی طرح سے سجایا گیا تھا۔
جوانوں نے ایک دوسرے کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور اس خوشی کے تہوار کے ایک دوسرے پر رنگ برسائے اور جھوم تے نظر آئے۔
اس موقع پر جوانوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ اس تہوار کو اچھی طرح سے نہیں منایا گیا تھا لیکن اب ہولی کا تہوار دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔
کشتواڑ میں بھی ہولی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
کشتواڑ: جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ہولی کا تہوار اس بار جوش و خروش کے ساتھ رنگوں سے منایا گیا Holy Celebrate in Kishtawar۔
اس دوران لوگ آپس میں ایک دوسرے کو رنگ لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔
کشتواڑ میں اس بار کورونا وبا کے بعد تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران ہڈیال چوک سے لیکر سبھاش پارک یعنی کی کلید چوک تک ریلی نکالی گئی۔
اس دن پر ایکل ابھیان کی طرف سے بھی سرکوٹ گوری شنکر مندر سے ریلی گئی جو کورٹ کمپلیکس کشتواڑ سے کلید چوک سے ہوتے ہوئے سرکوٹ گوری شنکر مندر میں اختتام پذیر ہوا۔
اس دوران کشتواڑ پولیس چوکس و چوبند رہی۔
موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ، ایڈیشنل ایس پی، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری و دیگر افسران موجود تھے۔
کشتواڑ ہیڈ کوارٹر سے قریب 15 کلو میٹر کی دوری پر واقع ٹھاکرائی، انجول، پکالن، شننہ کے لوگوں نے بھی ہولی کا تہوار خوش اسلوبی کے ساتھ منایا۔
بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف جوانوں نے ہولی کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی
بانڈی پورہ: رنگوں کا تہوار جہاں ملک کے الگ الگ حصوں میں منایا جارہا ہے وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف سے وابستہ جوانوں نے ہولی کی تقریب بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی Holi festival was celebrated in Bandipora۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 45 بٹالین ہیڈکواٹر سمبل بانڈی پورہ میں اس سلسلے میں صبح سے ہی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں سی آر پی ایف کے جوانوں نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہوئے جشن منایا۔
اس موقع پر 45 بٹالین سی آر پی ایف کے سربراہ امت کمار بھی موجود تھے جنہوں نے بھی دیگر جوانوں کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔
مزید پڑھیں:
- 'Omar Abdullah On 'The Kashmir Files: "دی کشمیر فائلز" نامی فلم سچائی کے ساتھ کھلواڑ ہے: عمر عبداللہ
انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا جو تہوار ہے یہ کسی خاص مذہب یا ملت سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ خوشی اور شادمانی کا دن ہے جو سب انسانوں کے لئے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر امن بھائی چارہ اور ترقی کے منازل طے کریں۔
فوج کے جوانوں نے بچوں کے ساتھ منائی ہولی
وہیں بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں بچوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں پھیلانے کی غرض سے فوجی جوانوں نے ہولی کا تہوار بچوں کے ساتھ منایا The soldiers celebrated with the children۔
بھارتی فوج نے گریز کے کنزلون میں وہاں کے مقامی بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی ہولی کا تہوار منایا۔
فوج کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سرحدی تحصیل گریز کے بچوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے بچوں کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کی اور بچوں کے ساتھ ہولی بھی کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقہ گریز موسم سرما کے دوران ضلع بانڈی پورہ کے علاوہ ملک سے بھی زمینی طور پر کٹا رہتا ہے۔ جس کی وجہ یہاں کے لوگوں کو کو کافی دشواریوں کا سامنا عمومی طور پر کرنا پڑتا ہے۔