ETV Bharat / state

Technical Surveillance on LoC: لاین آف کنٹرول پر دراندازی کو روکنے کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 1:34 PM IST

ضلع کپواڑہ میں کرناہ سیکٹر میں فوج نے شمس باری رینج میں ایل او سی پر خار دار تار کے ساتھ سی سی ٹی وی اور تھرمل سنسر تعینات کئے ہے جس سے اس علاقے میں دراندازی پر باریک بینی سے نگرانی کی جارہی ہے۔

لاین آف کنٹرول پر دراندازی کو روکنے کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال

جموں و کشمیر میں بھارت اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول سے دراندازی کو روکنے کے لئے بھارتی فوج نے سنہ 1999 کے بعد خار دار تاربندی کی گئی جس سے بہت حد تک دراندازی پر قابو پایا گیا۔ ایل او سی پر اگرچہ کافی تعداد میں فوج اور بی ایس ایف اہلکار تعینات ہے تاہم گزشتہ برسوں سے فوج نے ٹکنالوجی کے آلات کا بھی استعمال کیا ہے۔Technical surveillance on LoC

وادی کے ضلع کپواڑہ میں کرناہ سیکٹر میں فوج نے شمس باری رینج میں ایل او سی پر خار دار تار کے ساتھ سی سی ٹی وی اور تھرمل سنسر تعینات کئے ہے جس سے اس علاقے میں دراندازی پر باریک بینی سے نگرانی کی جارہی ہے۔فوج کے 268 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ایل او سی ٹکنالوجی سے نگہداشت رکھنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا ہے جس میں ٹکنالوجی میں مہارت رکھنے والے فوجی اہلکار سی سی ٹی وی اور تھرمل سنسرز سے جمع کی گئی فوٹیج کی باریک بینی سے نگرانی رکھتے ہیں۔High-tech equipment helping Army

اس کنٹرول روم میں ہاٹ لائن فون لگائے گئے ہیں جس سے دیگر فوجی یونٹوں کو دراندازی کی اطلاع دی جاتی ہے اور فوجی ردعمل تیار کیا جاتا ہے۔ اس کنٹرول روم کی سربراہی میجر دیپک کمار سنگھ کر رہے ہیں جنہوں نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹکنالوجی کے استعمال کے متعلق آگاہی دی۔ surveillance on LoC
قابل ذکر ہے کہ فروری سنہ 2021 سے بھارت اور پاکستان کے افواج کے مابین سنہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے جس سے لائن آف کنٹرول میں امن قائم رہا ہے اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد شیلنگ اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر روک لگی ہے جبکہ دراندازی پر بھی قابو پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Exclusive Interview with Brigadier Tapas Mishra: کیرن سیکٹر کے بریگیڈیئر تَپس کمار مشرا کے ساتھ خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.