ETV Bharat / state

جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ترجمان کو پی ایس اے سے راحت - ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ زاہد علی

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ زاہد علی پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ترجمان اعلیٰ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز یہ فیصلہ منظور کرتے ہوئے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ زاہد علی پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا ہے- ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو کمار نے بدھ کے روز اس فیصلے منظور کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ:

"نظربندی کے احکامات انہیں حقائق پر مبنی ہے اور انہیں سرگرمیوں کے لئے مذکورہ احکامات صادر کیے گئے جس کو اس عدالت نے پہلے ہی منسوخ کر دیا ہے-"

قابل ذکر ہے کہ ایڈووکیٹ زاہد علی کو جموں و کشمیر پولیس نے گذشتہ سال 30 جون کو پلوامہ کے نیہامہ علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد پولیس تھانہ کاکاپورہ میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں سرینگر کے سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ سرکاری احکامات کے مطابق ان پر گذشتہ سال 29 جون کو پبلک سیفی ایکٹ عائد کیا گیا تھا -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.