جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندہارا پانپورہ میں اونتی پورہ پولیس نے 50 آر آر اور 110 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق کمین گاہ سے اے کے 47 راٸفل کے 26 راؤنڈ برآمد کئے گئے جبکہ اس سلسلے میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پونچھ: بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح اونتی پورہ پولیس کو چندہارا علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی جس دوران لشکر طیبہ سے وابستہ کمین گاہ کو تباہ کیا گیا ہے۔