ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 11 جنوری کی شام سے 13 جنوری تک برف باری کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 12:54 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا وادی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سری نگر، پہلگام اور کپوارہ میں بالترتیب 0.3 ملی میٹر، 1.1 ملی میٹر اور 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے ک درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.