ووٹنگ کے لیے سرینگر پارلیمانی حلقے میں 857 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جنہیں 23 زون اور 112 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ووٹنگ کے عمل کو بہتر اور پر امن طور پر انجام دینے کے لیے انتظامیہ نے سخت بندوبست کیے ہیں اور جگہ جگہ پر فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے ہیں، جبکہ پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی سہولیات کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس اور نیم فوجی دستوں نے حساس مقامات پر چوکسی بڑھا دی ہے ۔جگہ جگہ پر بندشیں لگا کر سواریوں اور راہگیروں کی تلاشی لی جارہی ہے اور سی سی ٹی وی کے ذریعے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور شہر کے مصروف ترین جگہوں پر سادہ لباس میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔