سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں گرمی کا زور مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 'یلو الرٹ' جاری کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 جون تک گرمی کا زور بڑھنے کا امکان ہے تاہم اس دوران الگ الگ تھلگ مقامات پر 25 فیصد بارشیں بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 25 سے 29 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 21.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں گرمی کا زور نے لوگوں کا حال بے حال کر دیا ہے۔ جھلسانے والی گرمی سے بچنے کے لئے لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Water Logging In Ajmer اجمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جما ہونے سے لوگوں کی پریشانیاں
یو این آئی