ETV Bharat / state

سرینگر: ہیلتھ ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا - ہیلتھ ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا

سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں کام کررہے ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،

سرینگر: ہیلتھ ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 12:41 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں آج مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے فرنٹ لاٸن ہیلتھ ورکرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرینگر: ہیلتھ ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں بطور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے سرینگر کی پریس کالونی میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

اس دوران ملازمین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہماری تنخواہ واگزار کرو کے نعرے لکھے تھے جب کہ اس دوران ملازمین کے صدر مدثر احمد نے کہا کہ ہم اپنی جان پر کھیل کر اس وبا میں بھی کورونا مریضوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں مگر بد قسمتی سے ہمیں اب بھی 14 مہینوں کی تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے، جو کہ بہت بڑی نا انصافی ہے۔

وہیں ملازمین نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کے اندر اندر تنخواہ واگزار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.