سرینگر: طبی محکمے کے سینئر ڈاکٹر اور چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاتری امرناتھ جانے سے قبل طبی ماہرین کے صلاح و مشورے کے بعد ہی یاترا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانتھ چوک میں واقع یاترا بھون میں محکمہ صحت نے یاتریوں کے لیے خصوصی میڈیکل سہولیات دستیاب کر رکھی ہے جہاں یاتری اپنی طبی جانچ کراسکتے ہیں۔ انہوں کہا کہ امرناتھ یاترا کی طرف وہی یاتری جاسکتے ہیں جو طبی طور پر مستند ہو اور جن یاتریوں کو کوئی طبی شکایت ہو وہ یاترا پر نہ جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چار روز میں پانچ یاتریوں کی یاترا کے دوران موت واقع ہوئی ہے جن میں یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے آج کہا کہ 30 جون سے شروع ہوئی یاترا میں اب تک ہزار یاتری درشن کر چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ یاتری درشن کرنے کے لیے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Online Facility for Virtual Darshan Pooja: امرناتھ گپھا کا ورچول درشن، پوجا اور ہون کی سہولت میسر