ETV Bharat / state

HCJKL Allows Structures for Yatris at Sonamarg یاتریوں کے لیے سونہ مرگ میں ڈھانچے تعمیر کرنے کی اجازت - ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اور لداخ

امرناتھ یاتریوں کے لئے سونہ مرگ میں یاترا کے اختتام کے بعد منہدم کیے جانے کی شرط پر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے امتناعی علاقے میں یاتریوں کے لیے عارضی ڈھانچے تعمیر کرنے کی اجازت دی۔

یاتریوں کے لیے سونہ مرگ میں ڈھانچے تعمیر کرنے کی اجازت

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 5:00 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اور لداخ نے کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ اور اس کے آس پاس عارضی ڈھانچوں کی تعمیر کی اجازت دی ہے۔ یہ عمارتیں امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ تاہم عدالت نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ ’’جب یاترا اختتام ہو جائے تو ان عمارتوں کو منہدم کر دیا جائے۔‘‘

چیف جسٹس این کوتیشور سنگھ اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بنچ نے سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ماحول اور ماحولیاتی نظام پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات کا مشاہدہ کیا۔ عدالت نے امرناتھ یاترا کے دوران متوقع یاتریوں کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے صرف عارضی پناہ گاہوں کی تعمیر کی اجازت دی۔ بینچ نے زور دیا کہ متعلقہ ماحولیاتی مسائل سونمرگ کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔ عدالت نے اس سال 28 مارچ کو عدالت کے جاری کردہ امتناع کے حکم پر غور کرنے سے پہلے یاتریوں کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کی ضمانت دینے کے لیے عارضی ڈھانچے کی تعمیر کی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امرناتھ یاترا کے ختم ہونے پر ان تعمیرات کو موجودہ قوانین کے مطابق توڑ دیا جانا چاہیے۔

قابل ذکر یہ ہے کہ عدالت نے 28 مارچ کو یہ واضح کیا تھا کہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگراں علاقے میں کوئی نئی تعمیر نہ کی جائے چاہے کسی بھی مجاز اتھارٹی کی جانب سے کسی بھی مقصد کے لیے عمارت کی اجازت دی گئی ہو۔ مفاد عامہ کے تحت دائر کی کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کمار اور پونیت گپتا کی ڈویژن بنچ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کو سونہ مرگ ڈیولپمنٹ ایریا میں تمام نئی تعمیرات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Helicopter Booking امرناتھ یاترا ہیلی سروسز کے لیے آن لائن بکنگ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.