ETV Bharat / state

الطاف بخاری نے ’با دل نخواستہ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا - الطاف بخاری دفعہ 370

سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کو برقرار رکھے جانے کے اپنے فیصلے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 4:08 PM IST

الطاف بخاری نے ’با دل نخواستہ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا

سرینگر (نیوز ڈیسک) : ’’دفعہ 370پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ہم با دل نخواستہ قبول کرتے ہیں۔ گزشتہ 75برسوں کے دوران یہ حقیقت ہم سے مخفی رکھی گئی کہ دفعہ 370مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بتایا کہ وہ مستقل نہیں بلکہ عارضی تھا۔ اور کورٹ کا فیصلہ ہے قبول تو کرنا ہی پڑے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے فون پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

الطاف بخاری نے مزید کہا ہے کہ دفعہ 370ایک سیاسی مسئلہ تھا جس پر سیاسی طور ہی بات چیت کرنی تھی، جسے سیاسی انداز میں ہی حل کرنا چاہئے تھے۔ اس (دفعہ 370) کو کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ ہی غلط تھا۔ شاید انہوں نے کورٹ کے فیصلہ پر سیاسی صورتحال کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ تاہم الطاف بخاری نے اپنی نئی پارٹی کی بنیاد رکھے جانے کو اس سبھی معاملے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا: ’’ہم نے 2020میں اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی، اور وہ فیصلہ صحیح ثابت ہو رہا ہے کیونکہ ہم یہاں نوکریوں اور زمین کا تحفظ چاہتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں محض ایک پڑاؤ: محبوبہ مفتی

کورٹ کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بخاری نے کہا: ’’ریاستی درجہ آج نہیں تو کل بحال ہونا ہی ہے اور الیکشن کے لیے ستمبر تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں فروری مارچ میں بھی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جا سکتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.