شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے رہنے والے ایک باشندہ کی لاش سرینگر کے حبہ کدل علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ متوفی غلام حسین زرگر ہندواڑہ کے رہنے والے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 28 برس کے غلام حسن زرگر، جو ہرل ہندواڑہ کے رہنے والے تھے، حبہ دل علاقے میں عارضی طور پر مقیم تھے۔
لاش ملنے کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر معاملہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیاں تصادم: چارج شیٹ کیا کہتی ہے؟
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ کے مطابق غلام حسن زرگر سرینگر میں مزدوری کر رہے تھے اور حبہ کدل کے زینہ دار محلہ میں کرائے پر رہتے تھے۔