ETV Bharat / state

ہینڈی کرافٹ کے فروغ کے لیے ضلع سطح پر ورکشاپ - ہینڈی کرافٹس

جموں و کشمیر کے دستکاروں اور اس سے وابستہ افراد کو حکومت کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے ضلع سطح پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہنڈی کرافٹ کے فروغ کے لیے ضلع سطح پر ورکشاپس

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہینڈی کرافٹس اور محکمہ ہینڈلوم ضلعی سطح پر آگاہی کیمپوں اور ورکشاپس کا اہتمام کررہا ہے۔ ان ورکشاپس اور کمپوں کے ذریعے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلون سیکٹر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ مل سکے۔

ان بیداری کیمپس کے دوران کاریگروں کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے، جس کے لیے حکومت کی تشکیل کردہ نامزد کمیٹی نے جموں و کشمیر میں کرافٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے متعدد سفارشات کی ہیں۔

ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کشمیر کے ڈائریکٹر مسرت الاسلام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سماجی دوری اور دیگر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق دستکاری اور ہینڈلوم سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی جائے گی اور انہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

'کامیاب امیدواروں کو 'اپنی پارٹی' میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے'

انہوں نے کہا 'فلپ کارٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد ہمارے محکمہ نے تمام اضلاع سے کاریگروں اور ویوروں کو اپنی مصنوعات کی ای لسٹنگ کے لیے جموں و کشمیر ہینڈلوم اور دستکاری کارپوریشن میں سفارش کی ہے ۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کاریگروں اور ویوروں کو بھی ورکشاپس کے دوران حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جائے گی جس میں کاریگروں اور ویور کوآپریٹیو کے لئے مالی اعانت اسکیم شامل ہے جس کے تحت ہر سوسائٹی کو ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اور کریڈٹ کارڈ کی اسکیم کے ذریعے قرض کے جزو کو ایک لاکھ روپے سے دگنا کرکے 2،00 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.