ETV Bharat / state

Haj Training Program اسلامیہ اسکول راجوری کدل میں 30 مئی کو حج تربیتی پروگرام کا اہتمام، انجمن اوقاف - سرینگر میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام

انجمن اوقات جامع مسجد سرینگر کے مطابق آج لگاتار 196واں جمعۃ المبارک ہے جب میرواعظ کشمیر کو نہ تو نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ اور نہ ہی اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دی گئی جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

haj-training-program-is-being-organized-in-islamia-school-rajouri-kadal-on-may-30
اسلامیہ اسکول راجوری کدل میں 30 مئی کو حج تربیتی پروگرام کا اہتمام، انجمن اوقاف
author img

By

Published : May 26, 2023, 6:51 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ امسال بھی کشمیر کے عازمین حج کی عملی تربیت کے لیے انجمن کے زیر اہتمام اسلامیہ اسکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں رواں ماہ کی 30 مئی بروز منگل دن کے گیارہ بجے ایک حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں کشمیر کے معروف عالم دین اور سرکردہ مفتی مفتی نذیر احمد القاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ عازمین کو حج کے حوالے سے عملی ترتیت فراہم کریں گے۔اس دوران عازمین کے لیے مناسک حج کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔ شہر سرینگر کے عازمین حج سے خصوصاً گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس دینی پروگرام سے استفادہ حاصل کریں۔

ادھر انجمن اوقاف نے سربراہ انجمن میراعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی چار سالہ نظر بندی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انجمن نے کہا کہ آج 196 واں جمعتہ المبارک کو بھی میرواعظ لگاتار نظر بندی کے سبب نہ تو نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ اور نہ ہی اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرسکے۔

مزید پڑھیں: میرواعظ محمد عمر فاروق کی تقریباً 4 برس طویل نظر بندی قابل افسوس۔انجمن اوقاف

بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی نظر بندی اور موصوف پر قدغنوں کے سبب شہر و گام سے نماز جمعہ کیلئے آنے والے ہزاروں مرد و خواتین اور نوجوانوں کو مایوس لوٹنا پڑا کیونکہ وہ اپنے محبوب رہنما کے وعظ و تبلیغ کی مجلس اور پند و نصائح سے محروم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.