ETV Bharat / state

’بی جے پی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے‘ - جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بعض مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کی غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔

gulam ahmad mir
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:32 PM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کانگریس پارٹی کے ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی عوام کو لوٹ رہی ہے، بعض مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے'۔

انہوں نے کہا 'بی جے پی حکومت نے ہماری پہچان ختم کی ہے، یہاں کے لوگ صدمے میں ہیں کہ ہم نے ایسا کیا کیا تھا کہ ہم سے ریاستی درجہ چھین لیا گیا'۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا معاملہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت حل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'انہیں یہاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہی جگہ دی گئی ہے، وہ کسی مخصوص شخص کی دعوت پر نہیں آئے ہیں، اگر آج ان کو اپنا ملک یا کسی دوسری جگہ بھیجنے کی بات ہو رہی ہے تو یہ بھی بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہی ہونا ہے، الیکشن کے وقت یہ معاملات ووٹ حاصل کرنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں'۔

میر نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے اور انتخابات جمہوری سسٹم کا ایک حصہ ہے، اس خطے میں جتنی جلدی اسمبلی انتخابات ہوتے ہیں اتنا اچھا رہے گا، یہاں کے لوگوں کی اگر کوئی مدد ہوگی تو وہ صرف مقامی نمائندوں سے ہی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.