ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں جی آر اے ایس پورٹل کا آغاز - ارون کمار مہتا

ارون کمار مہتا نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ غور کریں کہ پلیٹ فارم میں کون سی دوسری خصوصیات شامل کی جاسکتی ہے تاکہ یہ عمل زیادہ آسان اور صارف دوست بن سکے۔

جموں و کشمیر میں جی آر اے ایس پورٹل کا آغاز

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 5:45 PM IST

فنانشل کمشنر، ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج کہیں سے بھی سرکاری رسید ادا کرنے میں لوگوں کی آسانی کے لئے گورنمنٹ رسید اکاؤنٹنگ سسٹم پورٹل کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریژری مہیش داس، ایکسائز کمشنر، راہل شرما، جموں کے ڈپٹی ایکسائز کمشنر، امرجیت سنگھ، ڈائریکٹر اے اینڈ ٹی، جموں، نیرج گپتا بخشی، جوائنٹ ڈائریکٹر (وسائل)، شوکت حسین، نائب صدر، جے کے بینک، سنت کمار، این آئی سی کے سائنس دان، آر بی آئی کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ خزانہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

ڈاکٹر مہتا نے اس پورٹل کی مختلف خصوصیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے ڈویلپرز (بنانے والوں) سے کہا کہ وہ صارفین کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس الرٹ کی سہولیت فراہم کریں۔

مہتا نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ غور کریں کہ پلیٹ فارم میں کون سی دوسری خصوصیات شامل کی جاسکتی ہے تاکہ یہ عمل زیادہ آسان اور صارف دوست بن سکے۔

انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ وزارت آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی تمام تر تکنیکیں استعمال کریں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جی آر اے ایس پورٹل عام وصولی کے پورٹل کے طور پر کام کرے گا اور شہریوں، کاروباری طبقات کو جی آر اے ایس پورٹل کے ذریعہ الیکٹرانک طور پر حکومت کو ٹیکس / غیر ٹیکس جمع کروانے / بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے سرکاری کاروبار میں زیادہ شفافیت لائی جاسکتی ہے۔

لوگ www.jkgrasjktreasury.gov.in پر لاگ ان کرکے سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ پورٹل رجسٹرڈ صارفین کو ان کے کھاتوں کے بارے میں درست اور حقائق سے مبنی تفصیلات فراہم کرے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.