ETV Bharat / state

JK Govt To Provide Land, House To Poors حکومت جموں و کشمیر میں غریبوں کو زمین اور مکان دے گی، ایل جی سنہا - جموں و کشمیر کی خبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ حکومت پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریبوں کو زمین اور مکان فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

JK Govt To Provide Land, House To Poors
JK Govt To Provide Land, House To Poors
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 10:53 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت (PMAY) کے تحت غریب اور بے گھر افراد کو زمین اور مکان فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق غریبوں کا ہے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے بے زمین لوگوں کو زمین فراہم کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ ہم نے سابقہ اراضی قوانین کو ہٹا دیا ہے اور حکومت ایسے غریب افراد جن کے پاس زمین نہیں ہے، انہیں زمین بھی فراہم کرے گی اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان بھی تعمیر کرے گی۔ اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان جموں کے اکھنور کے گرکھل سیما گرام پنچایت میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعے پر سنہا نے گرکھل پنچایت کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں کے لیے ضلع انتظامیہ کی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گرکھل کی سرحدی گرام پنچایت اپنے باشندوں کی فعال شراکت سے ترقی کا سنہری باب لکھ رہی ہے اور اسے ایک مثالی گاؤں میں تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (PMAY-G) کے تحت مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے لیے اضافی 1,99,550 مکانات مختص کیے ہیں اور ان میں سے 19,000 سے زیادہ مکانات جموں ضلع کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الاٹمنٹ 'سب کے لیے مکانات' کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

سنہا نے ضلع انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈر محکموں کی اسکیموں کے موثر نفاذ اور پروجیکٹوں پر عملدرآمد کے لیے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جو پچھلے کئی برسوں سے زیر التوا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا ہمارا پختہ عزم ہے۔ سنہان نے کہا کہ ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کر رہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو مضبوط کر رہے ہیں اور اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: LG Manoj Sinha on Development جموں وکشمیر امن و ترقی کی طرف گامزن، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دیہاتوں سے کوئی بھی شخص، خاص طور پر سرحدی باشندوں کو بنیادی سہولیات، روزگار اور روزی روٹی کی تلاش میں شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ سنہا نے کہا کہ ضلع حکام نے پنچایتی راج ممبران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ گڑکھل کے لیے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں 12.19 کروڑ روپے کے 32 ترقیاتی پروجیکٹ شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.