ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ضلع کے اسکولوں میں کیمرے نصب کرنا شروع کردیں۔
بصیر احمد خان نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کمیرے لگانے کی ہدایات ہیں اور انہی ہدایات کی بنیاد پر انہوں نے اسکول ایجوکیشن کشمیر سے کہا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں میں کیمرےلگوایں'۔
محکمہ تعلیم نے چیف ایجوکیشن آفیسرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کو پیش کریں۔
واضح رہے کہ وادی میں تقریباً 11539 سرکاری اسکول ہیں جبکہ 2715 نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ ان سبھی اسکولوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے آراستہ کیا جائے گا۔