ETV Bharat / state

حج ہاؤس میں سو بستروں پر مشتمل آکسیجنٹیڈ سہولت قائم - ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سری نگر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر حنف بلخی نے کہا کہ کووڈ 19 انفیکشن کی معمولی علامات والے مریضوں کو یہاں لایا جاتا ہے۔ جن مریضوں کو 10 لیٹر فی منٹ تک آکسیجن کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ان کو یہاں داخل کیا جاتا ہے۔

حج ہاؤس میں سو بستروں پر مشتمل آکسیجنٹیڈ سہولت قائم

author img

By

Published : May 9, 2021, 8:12 AM IST

کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سری نگر نے حج ہاؤس بمنہہ میں آکسیجنٹیڈ 100 بیڈ گنجائش والی کووڈ کیئر سہولت قائم کی ہے۔

حج ہاؤس میں سو بستروں پر مشتمل آکسیجنٹیڈ سہولت قائم

یہ سہولت صرف ایک ہفتہ میں تعمیر کی گئی ہے۔

تفصیلات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر حنف بلخی نے کہا کہ کووڈ 19 انفیکشن کی معمولی علامات والے مریضوں کو یہاں لایا جاتا ہے۔ جن مریضوں کو 10 لیٹر فی منٹ تک آکسیجن کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ان کو یہاں داخل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت حج ہاؤس میں بستروں کی گنجائش کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ بلک آکسیجن سلنڈرز اور آکسیجن کنسنٹریٹرز کی خریداری پر غور کر رہی ہے۔

سی ایم او - سرینگر نے بتایا یہاں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے میڈیکل آفیسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے بھی ڈیوٹی روسٹر تشکیل دیا گیا ہے۔

محکمہ آر اینڈ بی کی طرف سے تمام 100 بیڈز مہیا کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایچ ای نے 24/7 پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔

علاوہ ازیں پی ڈی ڈی نے حج ہاؤس میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔ بجلی کی کسی بھی ناکامی پر قابو پانے کے لئے پی ڈی ڈی نے 63 کے وی اے صلاحیت کا ڈی جی بھی تیار رکھا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا فائر ٹینڈر حج ہاؤس میں موجود ہے۔

مزید بتایا گیا کہ نوڈل آفیسر کی طرف سے مریضوں کو کھانا مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.