ETV Bharat / state

سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے میگا روڈ شوز

روڈ شوز ممبئی، بنگلورو، کولکتہ، چنئی، احمد آباد، گجرات اور لکھنؤ جیسے شہروں میں انعقاد کیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے میگا روڈ شوز
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے میگا روڈ شوز
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 11:59 AM IST

جموں میں کشمیر میں 28،400 کروڑ روپے کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کے بعد انتظامیہ نے اس یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک بار پھر ملک کے بڑے شہروں میں میگا روڈ شوز منعقد کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

اگرچہ ملک کے کئی سرمایہ کار جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، تاہم انتظامیہ ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز منعقد کرنے جا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو جموں و کشمیر کی طرف راغب کیا جاسکے۔

حال ہی میں جموں و کشمیر کے لیے نئی صنعتی پالیسی کے اعلان کے بعد متعدد سرمایہ کاروں کی جانب سے یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاری کے لیے مثبت جواب ملا ہے۔

وادی کی پہلی 'فروزن فوڈ' فروخت کرنے والی خاتون

ذرائع نے بتایا کہ چند صنعت کار پہلے ہی یو ٹی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ سرمایہ کاری کے لیے یوٹی انتظامیہ سے رابطہ کر رہے ہیں، تاہم سرمایہ کاروں کو مزید راغب کرنے کے لیے حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں روڈ شوز کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر سینئر بیوروکریٹس کے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبئی، بنگلورو، کولکتہ، چنئی، احمد آباد، گجرات اور لکھنؤ جیسے شہروں میں روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ شوز کے تفصیلی شیڈول کو اگلے چند دنوں میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ شیڈول میں روڈ شوز کا حصہ بننے والے سینئر افسران کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.