سرینگر:جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر غلام نبی ہانجورہ نے انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سرکاری ملازموں کے اپنے مطالبات کے لئے آواز اٹھانے پر پابندی عائد کرنے سے یہ لگتا ہے کہ انتظامیہ اپنی خامیوں کے ظاہر ہونے سے خائف ہے۔
-
Party General Secretary Ghulan Nabi Lone Hanjura addresses media in Srinagar, denounces recent order of the government banning employees from protesting in favour of their demands. Says everyday government is issuing royal farmans that are anti-people. pic.twitter.com/LcPYijiZwM
— J&K PDP (@jkpdp) November 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Party General Secretary Ghulan Nabi Lone Hanjura addresses media in Srinagar, denounces recent order of the government banning employees from protesting in favour of their demands. Says everyday government is issuing royal farmans that are anti-people. pic.twitter.com/LcPYijiZwM
— J&K PDP (@jkpdp) November 6, 2023Party General Secretary Ghulan Nabi Lone Hanjura addresses media in Srinagar, denounces recent order of the government banning employees from protesting in favour of their demands. Says everyday government is issuing royal farmans that are anti-people. pic.twitter.com/LcPYijiZwM
— J&K PDP (@jkpdp) November 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ملازموں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور انہیں جی پی فنڈ نکالنے کے لیے کئی مہینوں تک انتظار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ملازمین کو اپنے مطالبات منوانے کی خاطر احتجاج پر پابندی عائد کرنا حکومت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ حکومت ملازمین سے کافی خوفزدہ ہے۔
پی ڈی پی جنرل سیکریٹری ہانجورہ نے کہا کہ موجودہ سرکار ملازمین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں تاخیر سے واگزار کی جارہی ہیں اور ایسا کھبی بھی نہیں ہوا۔غلام نبی ہانجورہ نے مزید بتایا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ڈیلی ویجر مستقلی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی ویجروں کو کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی ہونی چاہئے تھی، لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے جو یومیہ اجرت پرکام کرنے والے ملازمین کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔
لون نے الزام لگایا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے جتنے بھی فیصلے لئے گئے موجودہ سرکار ان فیصلوں کو کالعدم قرار دیا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ باغ مالکان کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر اس وقت کی حکومت نے مارکیٹ انٹرونشن سکیم لاگو کی تھی اس کو بھی ختم کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
پی ڈی پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے بجلی فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اب شیڈول کے حساب سے بھی برقی رو دستیاب نہیں جو حیران کن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سردی کے ان ایام میں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث مریضوں ، طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اسمارٹ میٹرزس نصب کرکے لوگوں کی مصیبتوں میں اضافہ کیا ہے۔
(یو این آئی)