سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے انٹر پیرینورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی تشکیل نو کے لیے صنعت وحرفت کے پرنسپل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کو منظوری دی ہے۔ حکمنامے کے مطابق 6 رکنی کمیٹی میں محکمہ محنت و روزگار کے کمشنر سیکرٹری، محکمہ فروغ ہنر کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائیریکٹر، جموں انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ سے کسی مضمون کے ماہر اور محکمہ خزانہ کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے سے کم نہ ہو ممبران ہوں گے۔ Govt Constitutes Panel On Restructuring JKEDI
پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق مذکورہ کمیٹی 2030 کے دستاویزی ویثرن کا جائزہ لینے کا اختیار تفویض کیا گیا یے ۔ وہیں کمیٹی جموں و کشمیر انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں غیر بینکنگ مالیاتی کاروبار اور قرضہ دینے والے بنکوں کی شمولیت کا بھی جائزہ لے گی۔ آرڈر کے مطابق مذکورہ 6 رکنی کمیٹی یوتھ اسٹارٹ اپس اینڈ لون اسکیمز کے تحت ادائیگی میں رقومات کے استعمال میں بھی رہنما خطوط مرتب کریں گی۔ J&K Entrepreneurship Development Institute.
یہ بھی پڑھیں : صنعتی یونیٹوں کے لیے رقم واگزار نہیں کرنے پر خاموش احتجاج