ETV Bharat / state

افطار اور سحری کے وقت بجلی کی عدم دستیابی پر انجینئرز کے خلاف کارروائی

انتظامیہ نے افطار اور سحری کے اوقات کے دوران بجلی دستیاب نہ رکھنے پر دو انجینئرز کو کشمیر پاور ڈیلومنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر سے منسلک کیا ہے۔

افطار اور سحری کے وقت بجلی دستیاب نہ رکھنے پر انجینئرز کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 8:50 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ماہ صیام میں افطار اور سہری کے اوقات میں عوام کو بجلی فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے پر دو انجینئرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

سرکاری کے ایک بیان کے مطابق اسسٹنٹ ایکٹیویٹو انجینئر بمنہ اور اسٹنٹ انجینئر زکورہ کو کشمیر پاور ڈیلومنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر سے منسلک کیا ہے۔

بیان کے مطابق بجلی کے عدم دستیابی کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گا اور انکوائری تک یہ دونوں انجینئرز ایم ڈی کے دفتر سے منسلک رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ صیام کے آغاز سے ہی سہری اور افطار کے اوقات کے دوران بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان تھے اور وادی کے ہر سو بجلی کی عدم دستیابی کی شکایتیں موصول ہو رہی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.