ETV Bharat / state

Govt Teachers on Radar: سرکاری اساتذہ راڈار پر، جعلی اسناد کا شاخسانہ - جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں سینکڑوں اساتذہ

مختلف نجی یونیورسٹیز - جو سرکاری طور پر منظور شدہ نہیں ہیں - سے فاصلاتی تعلیمی نظام کے ذریعے اسناد حاصل کرنے والے اساتذہ کی پیش کردہ ڈگریوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ Government teachers in Jammu and Kashmir on Radar

سرکاری اساتذہ راڈار پر، جعلی اسناد کا شاخسانہ

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 11:40 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی جانب سے نوکری حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور جعلی اسناد پیش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں اساتذہ سرکار کے راڈار پر آ چکے ہیں۔ ایسے میں محکمہ تعلیم نے ان اساتذہ کی اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ جنہوں نے مبینہ طور پر نوکری حاصل کرنے کے لئے جعلی اسناد فراہم کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان اساتذہ نے مختلف نجی یونیورسٹیز سے فاصلاتی تعلیمی نظام کے تحت یہ اسناد حاصل کی ہیں جو کہ سرکاری طور پر منظورشدہ یونیورسٹیز نہیں ہیں اور اب ان اساتذہ کی جانب سے پیش کردہ اسناد کی جانچ کی جا رہی ہی۔ ایسے میں جلد ہی اس سلسلے میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان اساتذہ کو فارغ کیا جائے گا جن کی اسناد جعلی پائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے غیر تسلیم شدہ بورڈز سے حاصل کردہ قابلیت سرٹفکیٹس جمع کرانے پر جموں صوبے کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ کو نوکریوں سے بر خواست کر دیا تھا۔ برطرف کئے گئے اساتذہ نے ایسے اداروں سے اہلیت کی سرٹیفیکٹس حاصل کی ہیں جنہیں جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Five Teachers Dismissed بلند شہر میں پانچ فرضی ٹیچر برخاست

برخواست کیے گئے اساتذہ کی سرٹیفیکٹس بھارت میں کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن یعنی سی او بی ایس ای نے بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ اس تناظر میں کمیٹی نے 23 رہبر تعلیم اساتذہ کو فوری طور بر خواست کرنے کی سفارش کی ہے۔ قبل ازیں محکمہ اسکول ایجوکیشن، کشمیر، میں فرضی تقرری نامے پر کام کر رہے ایک ٹیچر کو برطرف کیا گیاتھا، مذکورہ ٹیچر 2009 میں جعلی تقرری نامہ تیار کر کے محکمے تعلیم میں بحثیت ٹیچر تعینات ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.