ETV Bharat / state

Govt Orders Reopening of Jammu Schools: جموں کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم و تدریس بحال ہوگی، حکام - پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں

جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو اسکولز کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری کے سرمائی زون کے تمام اسکولز میں 28 فروری کے بعد درس و تدریس کا عمل بحال ہو گا تاہم اجتماعات کا انعقاد گنجائش کے مطابق پچاس فیصد تک جب کہ سنیما ہالز، تھیٹرز، ریستوران، کلب، سوئمنگ پولز وغیرہ میں گنجائش کے مطابق پچیس فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔ Government orders reopening of Kashmir schools from Feb 28

کشمیر : تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا : حکام

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 12:04 PM IST

وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوگا۔ Reopening of Schools in Jammu

جموں وکشمیر حکومت نے اتوار کے روز اسکولوں کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری کے سرمائی زون کے تمام اسکولوں میں 28 فروری کے بعد درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا تاہم اجتماعات کا انعقاد گنجائش کے مطابق پچاس فیصد تک جب کہ سنیما ہالز، تھیٹرز، ریستوران، کلب، سوئمنگ پولز وغیرہ میں لوگوں کی موجودگی گنجائش کے مطابق پچیس فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔ Government orders reopening of Jammu schools from Feb 28

چیف سیکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں و کشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا کہ وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا۔ Reopening of Jammu schools from Feb 28

حکمناے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 15سال سے زائد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن سے متعلق رہنما خطوط ، سماجی دوری کے اصولوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کی جانی چاہیے۔

آرڈر کے مطابق تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر باقاعدہ اسکریننگ سینٹر قائم ہونے چاہئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں، کالجوں ، پالی ٹیکنیک، آئی ٹی آئیز میں کورونا کے رہنما خطوط پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آف لائن دس و تدریس کا آغازاحسن طریقے سے ہو سکے۔

سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہاکہ 15سے 17سال کے درمیان کے تمام طلبا جو باقاعدہ آف لائن کلاسز میں شرکت کرنے کے خواہاں ہونگے انہیں اپنے ساتھ ویکسنیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کے سربراہان کو کووڈ رہنما اصول کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔

آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی طالب علم میں کووڈ کے علامات ظاہر ہوں گے تو اس کی ٹیسٹنگ کے لئے فوری اقدامات اُٹھانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ اسکولوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

حکمنامے کے مطابق تمام اسکولوں کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ مخالف رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ کاربند رہنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائیں۔

اُن کے مطابق کسی بھی طلاب کو بغیر ماسک کے اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔Government orders reopening of Jammu schools

سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی تعلیمی ادارہ عدولی حکمی کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹرولنس کی پالیسی پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو کھولنے کا اعلان

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کووڈ رہنما اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی خاطر ضلع ترقیاتی کمشنرز ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور جائزے کے بارے میں وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع ترقیاتی کمشنروں کو رپورٹ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.