سرینگر: حکومت نے صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں، سرکاری محکموں اور کارپوریشنوں اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ 26 نومبر یوم آئین منانے کیلئے (Constitution Day Celebrations) وہ اپنے دفاتر و مقامات پر آئین کی تمہید (Preamble of Indian Constitution) پڑھنے سے متعلق تقاریب کا انعقاد کرے۔
’’یوم آئین ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو بھارت کی دستور ساز پارلیمنٹ نے ملک کے آئین کو اپنایا جو 26 جنوری 1950 سے نافذ ہوا۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ اسی مناسبت سے، جشن منانے اور آئین میں درج نظریات کے حوالے سے’’ شہریوں کو حساس بنانے کے لیے 26 نومبر 2021 کو صبح 11 بجے ملک بھر میں آئین کی تمہید پڑھنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب کی صدارت صدر ہند کریں گے۔ ‘‘ سرکار کی جانب سے جاری سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسی طرح کی تمہید پڑھنے کی تقریبات جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں تمام سرکاری دفاتر نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنوں میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : Constitution Day: جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم آئین منایا جائے گا
سرکیولر میں ڈویژنل کمشنروں، محکموں کے سربراہان، ڈپٹی کمشنروں اور تمام نیم خود مختار اداروں اورکارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر اور مقامات پرکووڈ 19 کے رہنما خطوط کو ملحوظ رکھ کر تمہید پڑھنے کی تقاریب کا اہتمام کریں