ETV Bharat / state

GMC Srinagar on Transfer Orders: تدریسی، عارضی عملہ کو وقتاً فوقتاً ٹرانسفر کیا جائے، جی ایم سی سرینگر - جی ایم سی سرینگر ٹرانسفر احکامات

جی ایم سی سرینگر نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی اسپتالوں میں کام کرنے والے غیر طبی عملہ کو کسی بھی شعبہ کا انچارج نہ بنائیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 3:07 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : گورنمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر کے زیر نگران کام کرنے والے سبھی اسپتالوں کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی مقررہ وقت کے بعد دوسرے شعبہ جات میں تبادلوں کو یقینی بنائیں۔ جی ایم سی، سرینگر کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی ترقی نہیں ہوگی جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں کام نہ کیا ہو۔

انتظامیہ کی جانب سے سپر انٹنڈنٹس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ عارضی بنیادوں اور تدریسی انتظامات کے لیے تعینات کئے گئے ملازمین کو کسی بھی شعبہ کا چارج نہ بنائیں اور ان عارضی ملازمین کو صرف ان کاموں پر ہی تعینات کریں جن کاموں کے لیے ان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Attachment of Medical staff Banned: طبی و نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ ختم کرنے کی ہدایت

جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے پاس یہ شکایت بار بار آ رہی ہے کہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ اسپتالوں میں میڈیکل افسروں، نیم طبی اداروں اور ایم ٹی ایس عملہ کا معقولیت کے ساتھ استعمال نہیں کر رہے ہیں اور عملہ کی کمی کی وجہ سے چند شعبہ جات کے سربراہان صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل انتظامیہ نے طبی و نیم طبی عملہ کو، کسی بھی وجہ کے باعث، منسلک (اٹیچ) کرنے کے احکامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ سے پرہیز کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.