ETV Bharat / state

شراب خانے کھولنے کا معاملہ: حکومت نے تردید کی

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 3:01 PM IST

سرکاری حکم نامے پر سماجی رابطہ ویب سائٹز پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد آج جموں کشمیر محکمہ اطلاعات نے اس حکم نامے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فائناننس محکمہ  نے جموں کشمیر میں مزید شراب کے تازہ لائسنس کے اجراء کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

Government makes U-turn in liquor shop license issue
شراب خانے کھولنے کا معاملہ: حکومت نے تردید کی

جموں وکشمیر محکمہ ایکسائز کا ایک حکم نامہ سماجی رابطہ ویب سائٹوں پر وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں مزید 183 مقامات پر شراب کی دوکانیں کھولنے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں صوبہ جموں میں 116 جبکہ کشمیر صوبہ کے 67 مقامات پر شراب کی دوکانیں کھولنے کی لائسنسز دی جائے گی۔

اس ضمن میں ایکسائز محکمہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا اور شراب کی دوکانیں کھولنے کے تعلق سے زونز کی بھی نشاندہی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تاہم اس سرکاری حکم نامے پر سماجی رابطہ ویب سائٹوں پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد آج جموں کشمیر محکمہ اطلاعات نے اس حکم نامے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فائناننس محکمہ نے جموں کشمیر میں مزید شراب کے تازہ لائسنس کے اجرا کرنے کے بارے میں کسی طرح کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اور نا ہی کوئی فہرست تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا اسٹیک ہولڈرز کی شراکت کے بغیر اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 224 شراب کی دکانیں ہیں جن میں سے جموں میں 220، جبکہ کشمیر میں صرف 4 دکانیں ہیں، جن سے حکومت کو ماہانہ سو کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.