ETV Bharat / state

پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری - درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ رواں ماہ

اہل امیدواروں کو تنخواہ اور قابلیت سمیت آسامیوں کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ جو کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ویب سائٹ https://www.gmcs.edu.in/) پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

gmc paramedical staff recruitment
پیرا میڈیکل سٹاف
author img

By

Published : May 22, 2021, 4:10 PM IST

سرینگر میں 500 بستروں پر مشتمل عارضی کووڈ ہسپتال کو فعال بنانے کے لیے سٹاف نرس، لیب ٹیکنیشن اور اینستھزٹیکشن آسامیوں کے لئے کشمیر سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے 500 بستروں والا عارضی کووڈ ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے جاری کردہ اشتہاری نوٹس کے مطابق آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز آج یعنی 22 مئی 2021 سے شام 6 بجے سے شروع ہوگا۔ جبکہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ رواں ماہ کی 27 تاریج شام کے چار بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اسرائیل کے خلاف کارروائی ناگزیر تاکہ مستقبل میں اس قسم کی جارحیت نہ ہو'

اہل امیدواروں کو تنخواہ اور قابلیت سمیت آسامیوں کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ جو کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے وئب سائٹ (https://www.gmcs.edu.in/) پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ مشتہر کی گئی نوٹس کے مطابق یہ معاہدہ یا تقرریاں ابتدائی طور پر کم سے کم ایک برس جبکہ زیادہ سے زیادہ تین برس تک عمل میں لائی جائیں گی۔

کورونا وائرس کی وبائی بیماری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے امیدواروں کا تحریری امتحان یا انٹرویو کا انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔ البتہ امیدواروں کا انتخاب ڈپلوما یا ڈگری کورسز میں امیدواروں کے حاصل کردہ مجموعی نمبرات کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.