ETV Bharat / state

غلام نبی آزاد آج فاروق عبداللہ سے ملیں گے

کانگریس کے اعلی رہنما غلام نبی آزاد آج رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کرنے سرینگر کا دورہ کریں گے۔

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 1:06 PM IST

faroqq
faroqq

سابق ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد آج سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کشمیر جائیں گے۔

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے 'وہ آج دوپہر کو سرینگر جائیں گے'۔

غلام نبی آزاد آج فارق عبداللہ سے ملیں گے

انہوں نے مزید کہا 'انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد وہ شام کو فاروق عبداللہ سے گپکار میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کریں گے'۔

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز تقریباً سات ماہ کے بعد رہا کیا۔ وہ گزشتہ برس دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے وقت (پانچ اگست) سے دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نظر بند تھے اور ستمبر کے مہینے میں اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
کانگریس نے فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کیا
کورونا وائرس: کشمیر کی تازہ ترین صورت حال

کانگریس و دیگر جماعتوں اور سیاست دانوں کی جانب سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کیا گیا ہے، وہیں فاروق عبداللہ نے اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.