ETV Bharat / state

JK Assembly Elections جموں وکشمیر میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کا انعقاد ناگزیر، غلام نبی آزاد - جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ

غلام نبی آزاد نے کہاکہ بطور ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی خاطر بحث کی۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کرانا تو ٹھیک ہے لیکن اصلی انتخابات اسمبلی کا ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے اسمبلی الیکشن کے حوالے فیصلہ لیا جانا چاہئے۔Azad Demands To Conduct JK Assembly Election

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 6:25 PM IST

سری نگر: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیف غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پچھلے چھ برسوں سے اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے جو بدقسمتی ہے۔ اُن کے مطابق کشمیر میں حالات بہتر ہونے تک کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں میں ہی تعینات کیا جائے۔ ان باتوں کاا ظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کافی مضبوط ہے اور آئے روز اس پارٹی کے ساتھ لوگ جڑ رہے ہیں۔JK Assembly Elections

اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے چھ برسوں سے اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے جو بدقسمتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کرانا تو ٹھیک ہے لیکن اصلی انتخابات اسمبلی کا ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے اسمبلی الیکشن کے حوالے فیصلہ لیا جانا چاہئے۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ بطور ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی خاطر بحث کی۔ کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ پنڈتوں کے ساتھ کوئی نہیں چھیڑتا لیکن بدقسمتی سے پچھلے کچھ ایام کے دوران اُن کے ساتھ واقعات پیش آئے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو کشمیری پنڈت ملازمین کو فی الحال جموں منتقل کرنا چاہئے اور جب کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے تو پھر اُنہیں دوبارہ یہاں پر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جان ہے تو جہاں ہے لہذا حکومت کو اس حوالے سے انسانی بنیادوں پر فیصلہ لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: J&K Assembly Election جموں وکشمیر میں جلد انتخابات منعقد ہوں گے، ترن چگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.