ETV Bharat / state

'پی ایس اے کا بلا جواز استعمال غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری' - جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل پر پی ایس اے کے اطلاق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا بلا جواز استعمال غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری ہے۔

پی ایس اے کا بلا جواز استعمال غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری: غلام احمد میر

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 10:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:45 AM IST

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں اس وقت دبائو کی سیاست عروج پر ہے۔

غلام احمد میر نے ہفتہ کے روز یہاں مودی حکومت کے خلاف نکالے جانے والے احتجاجی مارچ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'یہ سبھی اقدامات غیر جمہوری ہیں۔ پی ایس اے کوئی مذاق نہیں ہے۔ ریاست میں پی ایس اے چار دہائیوں سے لاگو ہے۔ اس قانون کو سیاسی انتقام گیری کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ پی ایس اے آج ان سابق وزرائے اعلیٰ پر لگایا گیا ہے جنہوں نے بی جے پی کے ساتھ کام کیا ہے۔ عمر عبداللہ صاحب بھاجپا حکومت میں وزیر خارجہ تھے۔ محبوبہ جی اور مودی جی کل تک ایک ہی پلیٹ میں کھاتے تھے۔ ملک میں اس وقت دبائو کی سیاسی چل رہی ہے یا تو ہماری جے جے کار کرو یا جیلوں کے اندر بند رہو'۔

قابل ذکر ہے کہ سابق آئی اے ایس افسر اور جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل پر بھی پی ایس اے عائد کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل وادی سے تعلق رکھنے والے آٹھویں سیاسی لیڈر ہیں جن پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.