ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں' - قدرتی وسائل یہاں موجود ہیں

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اکثریت امن پسند، محنتی اور ذہین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونین ٹریٹری قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ اگر ان وسائل کا صحیح استعمال کیا جائے گا تو یہاں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو
لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 9:09 PM IST

انہوں نے کہا کہ وادی میں ملیٹنسی کی نئی بھرتی عمل میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور لوگ خود اس سے جڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

موصوف گورنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'میں دیکھتا ہوں کہ یہاں کے لوگ بہت ہی محنتی، ذہین ہیں۔ یہاں لوگوں کی اکثریت امن پسند ہے، جو قدرتی وسائل یہاں موجود ہیں۔ اگر ان کو چینلائز کیا جائے گا تو یہاں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے، یو ٹی کی ترقی اور نوجوانوں کی بہبودی کے لئے یہاں بہت کچھ موجود ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

مرمو نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹنے سے پہلے اور بعد میں جو پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا: 'دفعہ 370 ہٹانے کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا چل رہا تھا لیکن لوگ اب اس کی طرف زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں شانتی ہی شانتی ہے'۔

معمر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے گذشتہ ماہ کل جماعتی حریت کانفرنس سے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا: 'یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ان کی کیا سیاست چل رہی ہے مجھے وہ معلوم نہیں ہے البتہ میں یہ بتانا چاہوں گا کہ لوگوں کی سمجھ میں آیا ہے کہ جس طرح دفعہ 370 کی آڑ میں انہیں گمراہ کیا جاتا تھا ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ اس کے ہٹ جانے کے باوجود یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے اور یہاں کسی طرح کی کوئی ناانصافی نہیں ہونے والی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ملیٹنسی کی بھرتی عمل میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور لوگ خود اس سے جڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

مرمو نے کہا کہ 'یہاں کم عمر لڑکوں کو گمراہ کیا جاتا تھا۔ ہم نے ان کو صحیح راستے پر لایا اور اب تک 22 لڑکوں نے خود سپردگی اختیار کی ہے اور ان کی سمجھ میں یہ بات آئی ہے کہ تشدد کوئی راستہ نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.