ETV Bharat / state

'گندگی سے پاک بھارت' مہم جموں و کشمیر میں شروع

ہفتہ طویل مہم کے دوران دیہی علاقوں میں صفائی کے لئے 'جن آندولن' شروع کیا گیا ہے تاکہ صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے سلسلے میں عوام میں مثبت طرز عمل کی تبدیلی لائی جا سکے۔

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:46 PM IST

'گندگی سے پاک بھارت' مہم جموں و کشمیر میں شروع
'گندگی سے پاک بھارت' مہم جموں و کشمیر میں شروع

ملک بھر میں ہفتہ بھر کی 'طرز عمل میں تبدیلی' کی حفظان صحت سے متعلق مہم "گندگی سے پاک بھارت" کا آغاز آج جموں و کشمیر میں ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز یونین ٹیریٹری کے تمام اضلاع اور بلاکس میں ہوا۔

مہم کا آغاز ای-راتری چوپال کے ساتھ پورے جموں اور کشمیر میں ضلعی پنچایت افسران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں کیا۔

سرپنچوں کی سربراہی میں پلاسٹک جمع کرنے اور الگ کرنے کی مہم تمام اضلاع اور بلاکس میں پرجوش انداز میں چلائی گئی۔

مہم کی تمام سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایس او پیز اور ہدایت نامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

ہفتہ طویل مہم کے دوران دیہی علاقوں میں صفائی کے لئے 'جن آندولن' شروع کیا گیا ہے تاکہ صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے سلسلے میں عوام میں مثبت طرز عمل کی تبدیلی لائی جا سکے۔

ضلعی سطح پر اس مہم کی قیادت متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی پنچایت افسران کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر، دیہی صفائی سیکرٹری آر ڈی ڈی اور پی آر کی مجموعی نگرانی میں یو ٹی سطح پر مہم کی چلائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.