ETV Bharat / state

G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا، مرکزی وزیر جتندر سنگھ - کشمیر میں ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کا عام آدمی اب آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ جب بھی کوئی سیاح ملک کی سیر وتفریح پر آتا ہے تو اس کے ذہن میں تاج محل دیکھنے کی خواہش اور کشمیر جانے کی تمنا ہوتی ہے۔

G20 summit ends false narrative on Kashmir, Union Minister Jitendra Singh
جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا، مرکز ی وزیر جتندر سنگھ
author img

By

Published : May 27, 2023, 10:30 PM IST

جموں: مرکزی وزیر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہوگیا۔انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی کامیابی کے لئے سبھی متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بت چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کامیاب رہا اور لوگوں نے مندوبین کا والہانہ استقبال کیا۔ان کے مطابق جس طرح سے کشمیر کے لوگوں نے اس اجلاس کا خیر مقدم کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگوں کو پچھلے تین دہائیوں سے عسکریت پسندی کے باعث مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر کا عام آدمی اب آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی سیاح ملک کی سیر وتفریح پر آتا ہے تو اس کے ذہن میں تاج محل دیکھنے کی خواہش اور کشمیر جانے کی تمنا ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانہ اب پوری طرح سے ختم ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سے جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔جتندر سنگھ نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس ہوئے لیکن سرینگر میں جو میٹنگ ہوئی وہ کامیاب رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Importance of G 20 summit in Kashmir:کیا کشمیر میں جی ٹوینٹی سمٹ ملک کے لئے سفارتی کامیابی ہے؟

خیال رہے شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس 24 مئی کو اختتام پزیر ہوا ۔اجلاس میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کی ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے ممالک میں سفیروں کا رول ادا کرے گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.