ETV Bharat / state

G20 Meeting جی ٹونٹی اجلاس سے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا، چیف سیکریٹری - چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا

چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے صرف سری نگر میں ہی تعمیر وترقی کے کام شروع نہیں کئے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 21, 2023, 8:18 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اتوار کے روز کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا یونین ٹریٹری کے لوگ بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 88لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاح وارد کشمیر ہوئے اورا مسال اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سرکار نے مزید 300سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے صرف سری نگر میں ہی تعمیر وترقی کے کام شروع نہیں کئے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیاحتی شعبے سے کافی لوگ جڑے ہیں اور سات فیصد معیشت اسی شعبے سے جڑی ہوئی ہے۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 88لاکھ سیاحوں نے کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اُٹھایا اور امسال اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس سے ہی یہاں کے حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق اگلے سال کشمیر سے کنیاکماری تک ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

چیف سیکریٹری کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں مزید تین سو سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں اور انہیں بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں صرف گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ ہی سیاحتی مقامات نہیں بلکہ اس سے بھی خوبصورتی جگہیں یہاں پر موجود ہیں۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہاکہ سری نگر کو مزید خوبصورت بنانے کی خاطر موجودہ انتظامیہ نے ریور فرنٹ پولیو ویو اور جھیل ڈل کو مزید جاذب نظر بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد کرنے کافیصلہ لیا جو یہاں کے لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں کا لطف اُٹھا رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ موصوف چیف سیکریٹری نے کہاکہ میٹنگ میں امریکہ سمیت کئی اور بین الاقوامی ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Meet in Kashmir سرینگر میں جی 20 کے اجلاس کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.