ETV Bharat / state

Protest Against Israel جامع مسجد سرینگر میں آج بھی جمعہ کی نماز ادا نہ ہوسکی - تاریخی جامع مسجد سرینگر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ بتایا جارہا ہے کہ فلسطینی پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف سرینگر میں مظاہرے کے پیش نظر حکام نے یہ فیصلہ لیا تاکہ امن و امان میں کوئی رخنہ نہ پڑ سکے۔

friday-prayers-disallowed-in-jamia-masjid-srinagar-due-to-protest-against-israel
جامع مسجد سرینگر میں آج بھی جمعہ ادا نہ ہوسکا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 3:42 PM IST

سرینگر: سرینگر کی تاریخی جمعہ مسجد میں آج بھی جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ بند کر کے پولیس کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا تھا۔ ادھر انجمن اوقاف کے مطابق پولیس افسران نے انہیں مطلع کیا کہ وہ مسجد کا دروازہ نہ کھولیں، کیونکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ایسے میں میر واعظ کی رہائی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب حکام کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کی گئی۔
ادھر میر واعظ محمد عمر فاروق جو کہ چار سال کے طویل عرصے کے بعد سمتر کے آخری ہفتے میں رہا کئے گئے تھے کو بھی جامع میں واعظ وتبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں ایک مرتبہ پھر سے اپنے گھر سے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اگرچہ اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اقدام حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر لیا گیا ہے،کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ فلسطینی پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف مظاہرے ہوسکتے تھے،جس میں امن وامان میں رخنہ پڑسکتا ہے۔ ایسے میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:

جامعہ مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں نہتے انسانوں جن میں خواتین، بوڑھے اور بچوں شامل ہیں کی جانوں کے ضیاں پر گہرے فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار نبھائیں تاکہ وہ انسانی جانوں کے ضیا کو روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.