ETV Bharat / state

Kashmir Weather: کشمیر میں تازہ برف و باراں، 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی - جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔Fresh snow and rain in Kashmir۔

کشمیر میں تازہ برف و باراں، 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 2:34 PM IST

سرینگر: محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں Snowfall in Kashmir۔

ادھر تازہ برف باری کے باعث وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور بانڈی پورہ- گریز روڈ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دئے گئے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور کشتواڑ- سنتھن روڈ گذشتہ کئی روز سے ٹریفک کے لئے معطل ہے۔ Mughal Road Closed۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔ Fresh snow and rain in Kashmir۔

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ وادیٔ کشمیر میں 28 دسمبر کی دوپہر سے ہی موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوگئی اور بعد ازاں 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے dry weather forecast till January 2۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جہاں ایک طرف دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے وہیں دوسری طرف راتیں سرد سے سرد تر ہونے کی توقع ہے۔

وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بہتری واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں جہاں اس وقت کثیر تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح موجود ہیں، میں کم سے کم 4 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سےکم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سی نٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع کے مژھل علاقے میں پانچ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں موسم صبح سے ہی خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.