کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریبوں میں مفت راشن کی تقسیم کاری کو لیکر آج بھاتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ لیڑر اور جنرل سیکٹری اننت ناگ عابد حسین ننگروں نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع گاڈ ہانجی پورہ میں ریاستی اور غیر ریاستی باشندوں میں راشن کیٹس، سینٹائزرس اور ماسکس تقسیم کیے۔
وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی پڑنے کا خدشہ ہے۔
ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے یوتھ لیڈر نے بجبہاڈہ کے گاڈ ہانجی پورہ میں ضرورت مندوں کو راشن مہیا کر رہے ہیں، جس میں دال، چاول، گھی، آٹا، صابن، بسکٹ اور روزمرہ استعمال ہونے والی دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر کے 15 اضلاع آرینج زون، لاک ڈاون میں نرمی کا امکان
اس موقعہ پر عابد نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن برقرار ہے، ہم ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔