شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ننگلی علاقہ میں آج 177 سی آر پی ایف کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں ننگلی،شیر کالونی،نور گاہ کالونی اور اس کے مختلف علاقہ جات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کرکے مفت معائنہ کرایا اور مفت ادویات حاصل کی۔
سوپورمیں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور کے دور دراز علاقوں میں مسلسل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے، اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج ہمارے گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہمیں مفت دوائی بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے بہت اچھے ڈاکٹر ہے اور انہوں نے ہمارا میڈیکل چیک اپ بھی کیا اور ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہے کہ ہمارے اس غریب علاقے میں اس قسم کا طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف نے ادویات کے علاوہ سلائی مشین بھی فراہم کی، جس سے مقامی خواتین کافی زیادہ خوش ہے اور سی آر پی ایف کی تعریفیں کررہی ہیں۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے ننگلی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ یہ میڈیکل کیمپ منعقد کرکے لوگوں کو ہماری طرف سے مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جائے گئی۔ مزید پڑھیں:Meeting For Current Financial Year: ترال میں رواں مالی برس کے لیے میٹنگ کا انعقاد
مزید بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں نوجوانوں، اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین ،بزرگون اور بچون نے شرکت کی۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ لے سکے اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔