ETV Bharat / state

فاروق خان، گورنر ستیہ پال ملک کے نئے مشیر - سرینگر

پولیس ٹاسک فورس کے بانی فاروق خان کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا نیا مشیر مامور کر دیا گیا ہے۔ وہ گورنر کے چھٹویں مشیر ہوں گے۔

پولیس ٹاسک فورس کے بانی فاروق خان
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 2:11 PM IST

Updated : Jul 13, 2019, 10:57 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے سابق پولیس افسر محمد فاروق خان کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا مشیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے نوٹیفیکشن بھی آج جاری کردیا گیا۔

فاروق خان ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے، لیکن بعد میں انہیں مرکزی حکومت نے لکشدیپ کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا۔

فاروق خان گورنر ستیہ پال ملک کے نئے سلامتی مشیر

سرینگر سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق خان نے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد انہیں کسی دوسری ذمہ داری دیے جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ فاروق خان کی شخصیت بے حد متنازع رہی ہے، ان کا شمار جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان پولیس افسرز میں ہوتا ہے جنہوں نے روز اول سے ہی علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندی کے خلاف مہم میں حصہ لیا ہے۔

فاروق خان کو سنہ 1994میں قائم کیے گئے پولیس ٹاسک فورس کا بانی تصور کیا جاتا ہے، یہ فورس جموں و کشمیر پولیس کی ملیٹنسی مخالف ونگ تھی جس نے ملیٹنسی کی کمر توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پولیس ٹاسک فورس یا ایس ٹی ایف کو بعد میں سپیشل آپریشنز گروپ میں تبدیل کیا گیا۔

اس فورس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

فاروق خان سنہ 2013 میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ان کا تعلق کمشیر کے شہر جموں سے ہے، اپنی ملازمت کے دوران وہ اس وقت تنازع کا شکار رہے جب جنوبی کشمیر میں فوج اور پولیس نے ایک فرضی تصادم میں پانچ مقامی شہریوں کو ہلاک کیا اور دعویٰ کیا کہ مارے گئے افراد چھٹی سنگھپورہ کے قتل عام میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ چھٹی سنگھپورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 35 افراد کا قتل عام کیا تھا جن کا تعلق سِکھ طبقے سے تھا، جبکہ فاروق خان اس وقت اننت ناگ کے ضلع پولیس افسر تھے۔

فاروق خان کی بحیثت صلاح کار تقرری سے کشمیر میں ملیٹنسی مخالف کارروائیوں کو مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے حالیہ دورہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا، جس کا اعادہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریروں میں بھی کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 13, 2019, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.