ETV Bharat / state

Farooq Abdullah participated in zuljinnah procession: عوامی حکومت میں جلوس عزا پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے گا، فاروق عبداللہ - ڈاکٹر فاروق عبداللہ ذو الجناح جلوس میں شرکت

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں یوم عاشورہ کے موقع پر ذو الجناح جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی عاشورہ جلوس میں شرکت

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 7:38 PM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی عاشورہ جلوس میں شرکت

سرینگر (جموں و کشمیر): رکن پارلیمان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ ’’جب جموں و کشمیر میں عوامی حکومت آئے گی تب شیعہ عزاداروں کا جلوس شہر کے آبی گزر سے برآمد ہوگا۔‘‘ سرینگر کے جڈی بل علاقے میں یوم عاشورہ کے موقع پر ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کرنے کے بعد فاروق عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم بھی چاہتے تھے کہ یہ جلوس دوبارہ سے شروع ہو لیکن ہمارے ہی کچھ لوگ تھے جو اس جلوس کے خلاف تھے۔ میں اُن کا نام نہیں لینا چاہتا کیوں کہ اُن لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے۔‘‘

فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ’’مجھے یاد ہے کہ اس جلوس میں سب شرکت کرتے تھے۔ میں خود ذوالجناح کی لگام پکڑ کے چلا کرتا تھا۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب یہاں عوامی حکومت آئے گی تو یہ جلوس دوبارہ آبی گزر سے برآمد ہوگا۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے عزاداروں سے گفتگو بھی کی اور اسلامی ممالک کے لیے دعا کرتے ہوئے عوام سے بھی گزارش کی کہ وہ بھی خدا کے حضور دعا کریں۔

مزید پڑھیں: Youm-e-Ashoora یوم عاشورہ کی مناسبت سے بڈگام میں ماتمی جلوس برآمد

منی پور میں شرمسار دینے والے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مخالف جماعتوں کا ایک وفد آج منی پور کے لیے روانہ ہوا ہے۔ وہ واپس آئے گا اور پیر کو ہمیں اُن سے بھی معلوم ہوگا کہ وہاں حالات کیسے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہاں امن آئے، جو وہاں رہتے ہیں وہ امن سے زندگی گزار سکیں۔ ‘‘فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’جو مذہبی لڑائی وہاں شروع کی گئی ہے، اس کو بند کیا جائے۔ ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی کوشش کرنی چاہیے، تب ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ آپ نے وہاں کا ویڈیو دیکھا ہوگا، میں نہیں دیکھ پایا۔ جہاں ہماری بہنوں کو ننگا نچایا گیا، اُن کی عصمت دری کی گئی، اُنہیں مارا گیا اور نہ جانے کتنے اور مر رہے ہوں گے وہاں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بیان دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Muharram Procession in Srinagar سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.