ETV Bharat / state

’کشمیر کی زمین کے بجائے کشمیروں کے دلوں میں رہنا پسند کروں گا‘ - کشمیر میں مکمل آٹونامی بحال

سابق آئی اے ایس افسر امیت کشاری نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کے تحت اجرا کی جانے والی شہریت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

’کشمیر کی زمین کے بجائے کشمیروں کے دلوں میں رہنا پسند کروں گا‘

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:12 PM IST

سابق آئی اے ایس افسر امیت کشاری نے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر نوین چودھری کو نئے ڈومیسائل قانون کے تحت جموں و کشمیر کی شہریت حاصل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

امیت کشاری نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے نوین چودھری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے جموں و کشمیر میں 37برس گزارے ہیں میرے بچوں نے دسویں اور بارہویں جماعت تک کی تعلیم بھی کشمیر میں حاصل کی تاہم اگر مجھے کشمیر کی شہریت مفت بھی دی جائے تب بھی قبول نہیں کروں گا۔‘‘

’کشمیر کی زمین کے بجائے کشمیروں کے دلوں میں رہنا پسند کروں گا‘
’کشمیر کی زمین کے بجائے کشمیروں کے دلوں میں رہنا پسند کروں گا‘

ریٹایرڈ آئی اے ایس افسر امیت کشاری نے مزید کہا کہ ’’اگر کشمیری باشندے مجھے از خود کشمیر کی شہریت عنایت کریں گے تب بھی میں اُس وقت تک قبول نہیں کروں گا جب تک نئی دہلی کشمیر میں مکمل آٹونامی بحال نہیں کرتی، ایسی شہریت میرے کس کام کی!‘‘

فیس بک پوسٹ پر انہوں نے مزید کہا کہ نہ وہ اور نہ ہی انکے بچے کشمیر میں رہنا پسند کریں گے۔

امیت کشاری کے مطابق وہ ڈومیسائل کے ذریعے حاصل کی گئی شہریت کے بجائے جموں یا کشمیر کے کسی دوست کے ہاں مہمان کے طور پر رہنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا: ’’میں انکے دلوں میں رہنا پسند کروں گا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی اے ایس افسر نوین چودھری کو جموں و کشمیر کے نئے ڈومیسائل قانون کے تحت جموں و کشمیر کی شہریت حاصل ہو گئی۔

بھاجپا سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کرنے کے بعد نوین چودھری پہلے غیر مقامی افسر ہیں جن کو یہ سند حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.