ETV Bharat / state

مہندرا 'تھار' کی ڈرائیو کے بعد عمر عبداللہ کے تاثرات - ٹیسٹ ڈرائیو

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے حال ہی میں لانچ کی گئی نئی مہندرا 'تھار' کا ٹیسٹ ڈرائیو لیا تھا اور وہ اس سے کافی متاثر ہوئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:59 PM IST

Updated : Oct 5, 2020, 11:06 PM IST

عمر عبداللہ نے اپنے والد فاروق عبد اللہ کے ہمراہ ٹیسٹ ڈرائیو کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور کہا: 'نئے مہندرا 'تھار' میں اپنے والد کو سیر کرایا۔ کتنی عمدہ گاڑی ہے! مختصر ڈرائیو کرنے پر بہت مزا آیا۔ جب برف گرے اور پہاڑیوں کی سیر کرنے میں زیادہ وقت تک انتظار نہیں کرسکتا'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مہندرا گروپ کے چیئرمین نے عمر عبداللہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی یہ ستائش ہمارے لیے خوش کن ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جن گاڑیوں کو آپ چلانے کے خواہش مند ہوتے ہیں، انہیں آپ خرید بھی لیتے ہیں'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

عمر عبداللہ نے آنند مہندرا سے فون نمبر مانگا تاکہ فاروق عبداللہ نئی گاڑی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں۔

عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں آنند مہندرا سے کہا کہ 'آپ اپنا موبائل نمبر دے سکتے ہیں جس پر والد صاحب آپ سے بات کر سکیں۔ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ تھار کے بارے میں ان کے کیا خیالات ہیں'۔

واضح رہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر مہندرا تھار لانچ کی گئی جس کی قیمت 9.80 لاکھ اور 13.75 لاکھ ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.