ETV Bharat / state

کشمیر: اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج - Press Colony Srinagar

انہوں نے کہا کہ 'ہم گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔'

کشمیر: اسٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 6:19 PM IST

آل جموں و کشمیر اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن امپلائز یونین نے بدھ کے روز اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگزاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی 'تنخواہ کو واگزار کرو، ورنہ کرسی چھوڑ دو' جیسے نعرے لگار ہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمیں انصاف چاہئے' جیسے نعرے درج تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر چار دنوں کے اندر اندر ان کی تنخواہیں واگذر نہیں کی گئیں تو یہ 9 ستمبر کو ایک بار پھر پریس کالونی میں بر سر احتجاج ہوں گے۔'

اس موقع پر یونین کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ 'ہمارے مطالبات میں عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی، ساتویں تنخواہ کمیشن کا اطلاق اور باقی ماندہ مراعات خاص کر تنخواہوں کی واگزاری شامل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔'

موصوف نے کہا کہ 'ہمارے ساتھ ارباب اقتدار سوتیلی ماں کے جیسا سلوک روا رکھ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے 230 کروڑ روپے ہمارے حق میں واگذار کیے ہیں لیکن یونین ٹریٹری انتظامیہ یہ رقم ہمارے حق میں واگزار نہیں کر رہا ہے۔ معلوم نہیں ہے کہ ہم نے یہاں کی بیوروکریسی کا کیا بگاڑا ہے'۔

موصوف عہدیدار نے کہا کہ 'سرکار نے ہمیں کورونا وبا کے بیچ سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا۔ اگر ہمارے کسی ملازم کو کوئی گزند پہنچی تو اس کی ذمہ داری سرکار پر ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر چار دنوں کے اندر اندر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم 9 ستمبر کو پریس کالونی میں دوبارہ احتجاج درج کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.